کیرامیری 26 /فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر کے بی آصف آباد وینکٹیش دھوترے نے آج دفترضلع کلکٹریٹ میں رمضان المبارک سے متعلق مسلم مذہبی رہنما ؤں اورمساجد کمیٹی ارکان و ذمہ داران اور دیگر محکمات کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں ضلع کلکٹر ،ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی وی سرینواس راؤ،ایڈیشنل ایس پی پربھاکرراؤ، منڈل آفیسر لوکیشورراؤ،اور تحصیلداران ،مشن بھگیرتا آفیسرس، میونسپل آفیسرس، اور ضلع کے MPDO عہدیداراں وبرقی آفیسرس نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلع کلکٹر وینکٹیش دھوترے نے کہا کہ رمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے جنہیں پرامن طریقے سے منائیں۔انہوں نے عہدیداران کوہدایت دی کہ وہ ضلع بھر میں ہر مسا جد کے قریب صفائی کویقینی بنائیں۔ میونسپلٹی اور گرام پنچایت کا عملہ وقتاً فوقتاًصفائی کا خیال رکھے اور مساجد کے احاطوں میں بلیچنگ پاؤڈر کا چھڑکاؤ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نماز کے دوران بجلی کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے اور ٹریفک جام کے مسئلے سے بچنے کے لیے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں اور نماز کے دوران مساجد میں پولیس کے حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے کوپرامن ماحول میں تحمل اور عقیدت کے ساتھ منائیں۔اس موقع پر انچارج ضلع اقلیتی بہبود آفیسر رما دیوی، ضلع دیہی ترقی افسر دتارام، محکمہ بجلی ایس ای سیشا راؤ، ڈسٹرکٹ میڈیکل ہیلتھ آفیسر سیتا رام، میونسپل کمشنربھوجنگ راؤ،تحصیلدار روہت کمار، مسلم مذہبی قائدین، مساجد کمیٹی اراکین ومتعلقہ افسران و دیگرموجودتھے۔