ضلع کلکٹر میونسپل کمشنر و دیگر اعلی عہدیداروں کی عدم شرکت سے قائدین ناراض ، عوام کا مسلم قیادت سے سوال
عادل آباد /19 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رمضام المبارک کی آمد کے پیش نظر حکومت کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کی غرض سے مستقر عادل آباد کے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں آر ڈی او مسٹر ونود کمار کی صدارت میں مختلف مساجد کمیٹیوں کے صدور ، آئمہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں ضلع کلکٹر مسٹر راج رشی شاہ کی عدم شرکت پر نائب صدر سابق مجلس بلدیہ مسٹر ظہیر رمضانی بی آر ایس پارٹی قائد مسٹر سید ساجد الدین ، مسٹر سید راشید الحق ، ایم آئی ایم کے مسٹر سراج قادری ، ایم آئی ایم صدر مسٹر نظیر احمد نے آر ڈی او مسٹر ونود کمار کو آج کا اجلاس ملتوی کرتے ہوئے آئندہ دنوں میں ضلع کلکٹر کی موجودگی میں رکھنے پرزور مطالبہ کیا ۔ جس پر مسٹر ونود کمار آر ڈی او نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل سی انتخابات کے پیش نظر ضلع کلکٹر مصروف ہیش۔ جو وقت نہیں دے سکتے اور ضلع کلکٹر کی خواہش پر اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس اجلاس میں محکمہ برقی ایس ای میونسپل کمشنر عادل آباد کی عدم شرکت پر ان قائدین نے اپنی سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیہ کے تحت صفائی کا نظام ، پینے کے پانی ، اسٹریٹ لائیٹ کی بحالی مساجد کے روبرو صفائی اور مساجد کے اطراف سے گذرنے والی نالیوں اور سڑکوں صفائی و مرمت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ اسی صورت میں اس اہم اجلاس میں کمشنر بلدیہ کی عدم موجود پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا ۔ جبکہ مسٹر محمد ظہور الدین ، عادل آباد مساجد کمیٹی صدور کے صدر ایم اے خلیل احمد ، ایم اے کلیم ، مسٹر نظیر احمد ظہیر رمضانی ، سید راشید الحق ، سید ساجد الدین نے مستقر عادل آباد کے مختلف محلہ جات میں پائے جانے والی مساجدو کے اطراف صفائی کا نظام ، لائیٹنگ اور شاہراہ کی درستگی پر موجودہ عہدیداروں کو جہاں ایک طرف واقف کروایا وہیں دوسری طرف رمضان کے مبارک مہینہ میں پولیس کی جانب سے ٹو وہیلر سواریوں کو روکنے سے گریز کرنے کا ڈی ایس پی مسٹر جیون ریڈی سے خواہش کی ۔ ڈی ایس پی مسٹر جیون ریڈئ نے رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوام سے تعاون کی خواہش کی جہاں ایک طرف کی وہیں دوسری طرف آر ڈی او مسٹر ونود کمار نے کہا کہ تمام عوامی مسائل کو درج کیا گیا ہے جو ضلع کلکٹر کے علم میں لانے کے بعد اس پر عمل کرنے کا تیقن دیا ۔ اس اجلاس میںحافظ افروز خان ، نورخان ،روہیت کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ عادل آباد میں میناریٹی مسائل حل کی خاطر منعقد ہونے والے سرکاری اجلاس میں ضلع کلکٹر کے دیگر اعلی سطح کے عہدیداروں میں عدم دلچسپی کومحسوس کیا جاتا ہے جو شرکت کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ عادل آباد میں مسلم قیادت کمزور بنی ہوئی ہے ۔ شال پوشی گلپوشی کے تصاویر سوشیل میڈیا پر شیر کرنا صرف ان کی چسپی بنی ہوئی ہے ۔ مسلم قیادت اگرچہ مضبوط ہوتی تو رمضان المبارک کے تعلق سے منعقدہ اجلاس میں سرکاری اعلی سطح کے عہدیدار برابر شرکت کیا کرتے ۔ میناریٹی محکمہ کے شریمتی رتناوینی ، عبدالحسیب ، عابد علی ، عمران خان ، ایم اے کلیم ، محمد غوث کے علاوہ دیگر موجود تھے جبکہ DMWO مسٹر راج لنگم کی عدم موجودگی کو محسوس کیا گیا ۔