رمضان المبارک کے دوران مسجد حرام میں 1,000 خواتین رضا کار معتمرین کی خدمت پر مامور

   

ریاض : خواتین کو بااختیار بنانے اور وسائل اور صلاحیتوں تک ان کی رسائی اور سعودی ویژن (2030) کے حصول کیلئے ترقیاتی منصوبے میں ان کی شرکت کے تناظر میں فیلڈ اور اسٹریٹجک منصوبوں کے مطابق خواتین کی بڑی تعداد کو حرمین شریفین میں خدمات پر مامور کیا ہے۔صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مسجد حرام میں 1018 خواتین رضاکاروں کو زبانوں کے تراجم، سمیت متعدد شعبوں میں، بزرگوں کی مدد اور نقل و حرکت کی خدمات (الیکٹرک گاڑیوں) میں تعاون اور دیگر سرگرمیوں کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ ان خواتین کو قومی پلیٹ فارم کے ذریعہ انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت کا رضاکارانہ کاموں کیلئے بھرتی کیا ہے۔مسجد حرام میں سماجی خدمات اور خواتین کے رضاکارانہ کام کے شعبے کی ڈائریکٹر بیان الہذلی نے کہا کہ رضاکارانہ کام بیت اللہ میں آنے والی خواتین کے فائدے اور ان کیلئے خدمات کی فراہمی کے ذریعہ ایک بہت بڑا اجر ہے۔ حکومت کی طرف سے خواتین کو با اختیار بنانے کی پالیسی کے نتیجے میں مسجد حرام میں خواتین کی خدمات کی حوصلہ افزائی ہوئی اور ان پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ خواتین کی ثقافتی اور لسانی خدمات سمیت ان کی مہارتوں سے استفادے کا بھرپور موقع ملا ہے۔