اسلام آباد۔ وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی اتحاد کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادی اجلاس میں مہنگائی کا معاملہ اٹھایا گیا، جس میں انکشاف ہوا کہ گزشتہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں غیر فطری طور پر نہیں بڑھائیں، تاہم حکومتی اجلاس میں شامل تمام ارکان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی تجویز ددے دی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے، وفاقی کابینہ کا فیصلہ آج رات تک ہو جائے گا۔