رمضان المبارک کے موقع پر موثر انتظامات کرنے کا تیقن

   

مساجد کمیٹی صدور اور مسلم ذمہ داران کا اجلاس، اے ایس پی کانتی لال پاٹل کا خطاب

بھینسہ 22/مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر محکمہ پولیس کی جانب سے بھینسہ اے ایس پی کانتی لال پاٹل آئی پی ایس کی قیادت میں ٹاؤن سرکل انسپکٹر ایل سرینو اور سب انسپکٹران محمد غوث ، ہنمنلو نے پولیس اسٹیشن میں مسلم ذمہ داران ، مساجد کمیٹی صدور و پیش امام جنمیں مفتی عبدالغنی قاسمی ضلعی صدر جمعیت العلماء ، مولانا شاہد غفران قاسمی ، حافظ سید عبدالطیف ، مولانا سید رافع قاسمی ، مولانا ریاض ، حافظ منیر الدین صفابیت المال صدر ، قاری عبدالقیوم ، مولانا امجد خان ، مولانا نصیر الدین ، حافظ عثمان خان ، مفتی عرفان ، مولانا مختار ، حافظ عبدالستار کے علاوہ اراکین بلدیہ جنمیں فیض اللہ خان فلور لیڈر بلدیہ ، محمد عبدالماجد ، عبدالقادر بابا ، عبدالسلیم ، راہول دگڑے اور معاون اراکین بلدیہ جن میں محمد افتخار الدین ، عبدالابراہیم کے علاوہ دیگر میں سید باسط ، سید مخدوم علی شاہ ، شیر خان ، محمد اقبال ، محمد فضل ، محمد منہاج ، الماس خان ، سید اعلٰی ہاشمی ٹی آر ایس ٹاؤن اقلیتی صدر و دیگر کے ہمراہ مشاورتی اجلاس منعقد کیا جس میں حافظ سید عبدالطیف نے محلہ گجری میں واقع مسجد مشائخ میں دس شبی شبینہ کے انعقاد سے واقف کروایا اور اس علاقہ میں مشن بھگیرتا کے کاموں اور پارکنگ و دیگر اہم امور سے واقف کروایا جبکہ مولانا شاہد غفران قاسمی اور مفتی عبدالغنی قاسمی ضلعی صدر جمعیت العلماء نے رمضان المبارک کی فضیلت اور اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے پولیس کی جانب سے تعاون کرنے کی خواہش کی اور مسجد مدار خان احاطہ مدرسہ معھدالابرار خان آٹو نگر میں دس شبی شبینہ کے انعقاد سے متعلق واقف کروایا جبکہ فیض اللہ خان فلور لیڈر بلدیہ نے کہا کہ پولیس کی جانب سے رمضان کے مقدس مہینے میں مسلمانوں اور چھوٹے کاروباریوں کو ہراساں و پریشان نہ کیا جائے موٹرسائیکلوں پر چالانات عائد نہ کریں اور کاروبار و روزمرہ کے ضروریات کیلئے رات کے اوقات میں تجارتی و کاروباری اداروں کی بحالی کیلئے مزید وقت فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے رات میں پولیس کی جانب سے کاروبار جلد بند نہ کروانے کی خواہش کی آخر میں ٹاؤن سرکل انسپکٹر ایل سرینو اور اے ایس پی کانتی لال پاٹل آئی پی ایس نے مسلمانوں کو رمضان کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکنہ تعاون کرنے کا تیقن دیا اور غیر ضروری رات دیر گئے تک موٹرسائیکل سیکلوں پر نوجوانوں کو نہ گھومنے کی تاکید کی علاوہ ازیں پولیس عہدیداروں نے شہر کے گجری گلی میں واقع مسجد مشائخ پہنچکر مذکورہ علما اکرام کے ہمراہ پارکنگ کے مسائل اور مشن بھگیرتا کے کاموں کا معائنہ کیا جبکہ شہر میں مسلم فنکشن ہال اور گورنمنٹ جونیئر کالج روڈ پر لگائے جانے والے افطاری کی دکانوں سے متعلق علاقہ کا بھی جائزہ لینے کیلئے ٹاؤن سرکل انسپکٹر ایل سرینو ، سب انسپکٹران محمد غوث اور گنیش نے اراکین بلدیہ فیض اللہ خان اور محمد عبدالماجد کے ہمراہ مکمل اور تفصیلی معائنہ کیا اس دوران پارکنگ کیلئے یو پی ایس اسکول کا معائنہ کیا۔