حیدرآباد۔/19 مارچ، ( سیاست نیوز) رمضان المبارک کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے کل 20 مارچ کو جائزہ اجلاس طلب کیا ۔ یہ اجلاس طئے شدہ پروگرام کے مطابق اتوار کو مقرر تھا لیکن بعض وجوہات کے سبب اسے ایک دن کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ محمد محمود علی شہر کے وزراء اور ارکان اسمبلی کے علاوہ اقلیتی اداروں کے سربراہ اور متعلقہ عہدیدار شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ رمضان کے آغاز کیلئے تین دن باقی ہیں ایسے میں جائزہ اجلاس کی طلبی سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ عام طور پر رمضان جائزہ اجلاس 10 تا 15 دن قبل طلب کئے جاتے رہے تاکہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے وقت رہے ۔ جائزہ اجلاس میں مساجد کے اطراف صحت و صفائی کے انتظامات اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی ہدایات دی جاتی ہیں۔ ایسے میں عہدیداروں کے پاس کاموں کی تکمیل کیلئے وقت نہیں رہے گا۔ دراصل وزیر اقلیتی بہبود کا جائزہ اجلاس محض ضابطہ کی تکمیل اور رسمی کارروائی ہے۔ر