رمضان تحفہ کی تقسیم

   

چنور /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی چنو ر کے کوٹ پلی منڈل سروئی پیٹ گاؤں میں رمضان المبارک کے موقع پر ایم ایل اے گورنمنٹ ویب بلکا سمن کی نگرانی میں ضلع کوآپشن محمد اصغر محی الدین کوٹ پلی وائس ایم پی پی والا سرینواس راؤ کے ہاتھوں اقلیتوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی جانب سے رمضان گفٹ تقسیم کئے گئے اس موقع پر سرینواس نے کہا کہ ریاستی حکومت ہر مذہب کا احترام کرتی ہے اس طرح عید کے لئے مستحق لوگوں میں تحفہ پیش کر رہی ہے اس موقع پر بی آر ایس پارٹی قائدین کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے۔
رمضان راشن کٹس کی تقسیم
ظہیرآباد 16/ اپریل (راست) ظہیرآباد میں جناب سید واجد حقانی چرمین عاہل انفرا گلوبل ڈیولپرس کی جانب سے مسلسل مستحقین خواتین میں رمضان راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی قابل لحاظ تعداد خواتین نے رمضان راشن کٹس موصول کیا ۔سید واجد حقانی کی جانب سے ہر سال مستحق خواتین میں رمضان راشن کٹس تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے۔ سید واجد حقانی نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک مقدس ماہ میں مستحقین کی مدد کرنا ان کی زندگی کی عظیم لمحہ ہے مسلمانوں اور غرباء￿ کی مدد ان کی زندگی کا نصیب العین ہے انہوں نے مزید مستحقین خواتین کو سیاست ٹی وی کے ذریعہ ان سے ربط پیدا کرکے رمضان راشن کٹس حاصل کرنے کی خواہش کی سید واجد حقانی کی مستحسن اقدام کی ظہیرآباد کی عوام نے ستائش کی۔