200 اسمارٹ اسکرینیں
ریاض: مکہ مکرمہ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں 200 سے زیادہ دیواری اسکرینیں نصب کر دی گئی ہیں۔ اس کا مقصد ماہ رمضان کے دوران میں عمرہ سیزن میں سیکورٹی کی صورت حال سے مطلع رہنا ہے۔العربیہ کے نمائندے کے مطابق مذکورہ مرکز مکہ مکرمہ کے پورے جغرافیائی نقشے کے مطابق سیکورٹی پلانوں کی نگرانی کرتا ہے۔ ان میں شہر میں داخل ہونے کے 11 مرکزی راستے اور 8 مرکزی سیکورٹی چیک پوائنٹ شامل ہیں۔ سیکورٹی کی صورت حال کی نگرانی کے لیے اسے 7 سیکورٹی سیکٹروں پر تقسیم کر دیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ کے تمام علاقوں اور محلوں سے تمام معلومات مسجد حرام کے اندر آپریشن روم منتقل ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ماہ رمضان کے دوران میں عمرہ سیزن کے پلانوں پر عمل درآمد کے لیے قلب کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ مرکز جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور سیکورٹی سیکٹروں کی رابطہ کاری سے چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے۔ امن و امان کے علاوہ یہ مرکز معتمرین کی ہجوم پر خصوصی نظر رکھتا ہے۔ مرکز کے کنٹرول روم سے براہ راست رابطہ 911 پر کیا جا سکتا ہے۔