رمضان میں اب تک مسجد نبویؐ کے زائرین کی تعداد دیڑھ کروڑ

,

   

مکہ مکرمہ : :حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اب تک مسجد نبوی کے زائرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے بڑھ گئی۔حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محرم سے لے کر 15رمضان تک ایک کروڑ 63لاکھ افراد مسجد نبوی کی زیارت کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں زائرین کی خدمت اور سہولت فراہم کرنے کے لئے جامع منصوبے پر عمل کیا جارہا ہے۔ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا کہ حرمین انتظامیہ کے تمام شعبے اور ان میں کام کرنے والا عملہ زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مخلصانہ محنت کر رہا ہے۔
مسجد نبوی ؐمیں 4200 مردو خواتین اعتکاف کریں گے
مدینہ منورہ: آئندہ منگل کو مسجد نبویؐ میں اس سال رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرنے والوں کی کثیر تعداد پہنچ رہی ہے۔ مسجد نبویؐ میں اعتکاف کیلئے الیکٹرانک “زائرین” ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن کی گئی۔ گنجائش کے مطابق مسجد نبویؐ میں چار ہزار دو سو مردو خواتین روزہ دار اعتکاف کریں گے۔مسجد نبویؐ کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی نے اعتکاف میں 4,200 ہزار مردوں اور عورتوں کی رجسٹریشن کرائی ہے۔اعتکاف کی عبادت کرنے والے تمام معتکفین کو سحری اور افطاری میں طعام اور مشروبات کا بندوبست کیا گیا ہے۔ معتفکین کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ کئی زبانوں میں انہیں دینی درس میں رہنمائی کی ۔