جنرل سکریٹری اسٹیٹ اُردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاض احمد کا اظہارتشکر
سنگاریڈی ۔ 17 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاض احمد خان جنرل سکریٹری اسٹیٹ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن تلنگانہ اسٹیٹ کے پریس نوٹ کے بموجب جناب ڈاکٹر ایم اے نعیم ریاستی صدر، جناب خواجہ مجتہد الدین ورکنگ پریسیڈنٹ اور ریاض احمد خان اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے اسٹیٹ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ( سوٹا) کی جانب سے محکمہ تعلیم حکومت تلنگانہ سے تحریری نمائندگی کی کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران اردو میڈیم اسکولس کے اوقات پر نظر ثانی کریں ۔ ان کے اس مطالبہ پر محکمۂ تعلیم نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے سرکاری اعلامیہ جاری کیا اور ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں اردو میڈیم اسکولس صبح کے وقت کام کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ رمضان المبارک میں اردو میڈیم اسکولس، کالجس اور ڈائٹس کے اوقات صبح 8بجے سے 1:30 بجے تک رہیں گے۔ سوٹا نے محکمہ تعلیم کے اس اقدام کاخیر مقدم کیا ہے۔