رمضان میں بھکاریوں کی چاندی28 ہزار روپئے فی گھنٹہ کمائی!

   

دبئی: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پیشہ ور بھیک مانگنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے اور وہ فی گھنٹہ 28 ہزار روپئے تک کما رہے ہیں۔دنیا بھر میں مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان المبارک جاری ہے ۔ اس ماہ میں جہاں مسلمان روزہ رکھنے کے ساتھ عبادات کا سلسلہ بڑھا دیتے ہیں، وہیں راہ خدا میں دل کھول کر خرچ کرتے ہوئے صدقہ اور خیرات کرتے ہیں۔ماہ رمضان پیشہ ور بھکاریوں کیلئے کمائی کا ایسا سیزن بن گیا ہے کہ وہ فی گھنٹہ ہزاروں روپئے کمانے لگے ہیں۔پاکستان کے ساتھ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات بھی پیشہ ور بھکاریوں کیلئے جنت بن جاتے ہیں۔ یو اے ای میں شارجہ پولیس نے بتایا ہے کہ بھکاری ایک گھنٹے میں 367 درہم ( لگ بھگ 28 ہزار روپئے ) تک کما رہے ہیں۔امارات الیوم کے مطابق اماراتی پولیس نے اس حوالے سے ایک مشق کی جس میں ایک اہلکار کو بھکاری بنا کرسڑکوں پرگھمایا۔ اس نقلی بھکاری نے صرف ایک گھنٹے میں367 امارتی درہم بھیک میں حاصل کیے ۔