رمضان میں بہتر انتظامات کرنے عہدیداروں کو ہدایت

   

کریم نگر میں امن کمیٹی کا اجلاس ، اتحاد و یکجہتی پر زور ، ریاستی وزیر گنگولاکملاکر کا خطاب

کریم نگر۔ 16 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بروز چہارشنبہ کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ماہ رمضان کے آغاز کے پیش نظر انتظامات کے متعلقہ امور پر محکمہ پولیس ، بزرگان دین ، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ہمراہ امنکمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر گنگولا کملاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاریہ ماہ کی 23 تاریخ سے ماہ رمضان کے آغاز کے مدنظر پر امن ماحول میں تہوار منانے انتظامات مکمل کئے جائیں۔ ماہ رمضان میں مساجد کے نزد صاف ستھرے ماحول کی برقراری ، سانیٹیشن ، پینے کے پانی کی دستیابی کے اقدام کئے جائیں۔ ٹرافک پر قابو پانے ، امن و امان کے ساتھ تہوار کے انعقاد کے انتظامات کئے جائیں۔ کسی بھی طرح کے ناگہانی حادثات کی صورت میں فوری اقدامات کیلئے ممکنہ انتظام کئے جائیں۔ برقی کی سربراہی کی ٹرانسکو عہدیداروں کو ہدایت دی۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ نائیٹ مارکٹ ، فروٹ مارکٹ ، سبزی مارکٹ کی دستیابی کے انتظام کئے جائیں۔ رمضان کے پر امن ماحول میں منانے اتحاد و یکجہتی کے مظاہرے کی تمام سے خواہش کی۔ انہوں نے مقدس ماہ رمضان کے دوران محکمہ پولیس کی جانب سے بھر پور تعاون کا تیقن دیا۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن ، مئیر سنیل راؤ ، ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگراوال ، شیام پرساد لال ، ڈپٹی کمشنر سیوا ایسلاوت ، محکمہ پولیس ، ریوینیو ، میونسپل عہدیداروں ، ایم آئی ایم پارٹی کے نمائندوں ، بزرگان دین و دیگر نے شرکت کی۔