رمضان میں عمرے کیلئے اجازت ناموں کی اجرائی

   

ریاض: سعودی وزرت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں عمرے کی ادائیگی کے لیے موبائل ایپلی کیشن نسک کے ذریعہ اجازت نامے جاری کرائے جا سکتے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق حکام نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ رمضان المبارک میں عمرے کے لیے پرمٹ کا اجرا شروع کردیا گیا ہے، لہٰذا جو لوگ رمضان میں عمرہ کرنا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر نسک ایپ کے ذریعے بکنگ کرالیں۔وزارت اس سے قبل اعلان کرچکی ہے کہ اعتمرنا ایپ منسوخ کردی گئی ہے اب تمام کارروائی نسک ایپ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ عمرہ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے نسک ایپ جاری کی گئی ہے اس کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔