٭ نامور شاعر و بالی ووڈ گیت کارجاوید اختر نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آپسی بھائی چارہ کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھیں۔ کورونا وائرس کے خلاف کامیابی سے جدوجہد کیلئے انہوں نے تمام کو متحد ہونے پر زور دیا۔ جاوید اختر نے کورونا وائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں پر حملہ اور پتھراؤ کے واقعات کی مذمت کی ۔ انہوں نے خاص طور پر مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ رمضان کے دوران گھروں میں ہی عبادت کریں۔