ریاض، 20 مارچ (یو این آئی) سعودی عرب میں سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک میں بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 1.68 ملین رہی ہے ۔ وزارت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ریاض الجنہ کیلئے 11 لاکھ زائرین نے پرمٹ لیے ، جن کا تعلق 155 ملکوں سے تھا۔ رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ، جدہ اور مدینہ منورہ میں 30 نسک کیئرسینٹرز سے 11 زبانوں میں ایک لاکھ 53 ہزار خدمات فراہم کی ہیں۔