نئی دہلی: ہر عمر کے فرد کی پسندیدہ و مرغوب مشروب روح افزاء دستیاب نہ ہونے کے سبب عوام میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ یہ شربت ہمدرد کی جانب سے خالص دیسی جڑی بوٹیو ں سے تیار کیا جاتا ہے۔ رمضان کے موقع پر لوگ اسے افطار کا ایک اہم حصہ بناتے ہیں۔ لیکن یہ شربت پچھلے کچھ مہینوں سے مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔ اور اس کو تیار نہیں کیا جارہا ہے۔ اس کے متعلق کئی لوگوں میں یہ بات پھیلی ہوئی ہے کہ ہمدرد لیبارٹیز کے مالکان کے درمیان نااتفاقی پیداہونے سے اس کو بنایا نہیں جارہا ہے۔ کوئی اسے خاندان تنازعات کے سبب اس کو نہیں بنایا جارہا ہے۔
لیکن پاکستان میں ہمدرد لیباریٹریز نے ہندوستان ہمدرد کے سامنے یہ بات رکھی کہ اگر حکومت ہند اجازت دیں تو واگھا بارڈر کے ذریعہ سے پاکستان سے روح افزاء کی سپلائی ممکن ہوسکتی ہے۔ لیکن ہمدرد لیبارٹیز کے چیف سیلس اینڈ مارکٹنگ منیجر منصور علی نے ان تمام باتوں محض افواہ قرار جو اس کے بند ہونے پی کی جارہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیو ں کی کمی کی وجہ سے روح افزاء عدم دستیاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر بل اجزاء کے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے شربت روح افزاء کی تیاری روک دی گئی ہے۔ منیجر نے کہا کہ ہمدرد چونکہ اپنی ادویات اور مشروبات کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم برسہا برس سے جو جڑی بوٹیاں استعمال کرتے آئے ہیں ان کی عدم موجودگی کی صورت میں ہم ہرگز یہ اس کا متبادل استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ لیکن اب ہمیں ہمارے مطلوبہ اجزاء مل گئے ہیں او راب اس کی تیاری زبردست تیزی سے چل رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہر روز کارخانہ سے سینکڑوں ٹرک مال تیار ہوکر نکل رہا ہے او رملک کے کونہ کونہ میں پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن یہ آسان نہیں ہے کہ اتنے بڑے ملک میں جلد سے جلد روح افزاء پہنچ جائیں ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد سے اس کی پابجائی کرلی جائے۔ منیجر منصور علی نے کہا کہ مارکیٹ میں روح افزاء کے نام پر نقلی پروڈکٹ آیا ہے ہم ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں۔