رمضان کا پہلا ہفتہ زائد از 52لاکھ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد

   

مکہ مکرمہ : رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مسجد نبویؐ میں آنے والے زائرین کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی۔ جنہیں سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف اقدامات بھی کیے گئے۔حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زائد از 50لاکھ زائرین جن میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد مسجد نبویؐ پہنچی ۔؎ رپورٹ کے مطابق چار لاکھ چار ہزار آٹھ سو اٹہترزائرین نے روضہ رسول ؐ پر سلام پیش کیا۔