نئی دہلی ۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں رمضان کا چاند جمعہ کی شام نظر آیا جس کے ساتھ ہفتہ کو نہ صرف انڈیا بلکہ برصغیر میں پہلا روزہ ہوگا ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ماہ صیام ہندوستانی و دیگر مسلمانوں کو کورونا وائرس وباء کے سبب لاگو لاک ڈاؤن کے درمیان گزارنا پڑے گا ۔ دہلی میں رویت ہلال کمیٹی نے اور فتح پوری مسجد کے شاہی امام نے بھی رویت کی تصدیق کی۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ، وزیراعظم مودی اور دیگر نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے ۔