رمضان کرکٹ ٹورنمنٹس کی اجازت نہیں : پی سی بی

   

کراچی۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے باعث کراچی میں کسی رمضان کرکٹ ٹورنمنٹس کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سال کراچی میں رمضان کا کوئی ٹورنمنٹ نہیں ہوگا۔کھلاڑیوں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آرگنائزر اورکرکٹ صنعت سے وابستہ لوگوں کو شدید مالی بحران کا شکار ہونا پڑے گا۔ میدان کے عملہ کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑجائیں گے۔ پی سی بی دفاتر اب16اپریل کو دوبارہ کھیلیں گے اس کا انحصارکورونا کی صورتحال پر ہوگا۔ پی سی بی ذرائع نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی آرگنائزر نے رمضان ٹورنمنٹ کی این او سی کے لئے درخواست نہیں دی ہے لیکن موجودہ صورتحال میں کسی بھی سطح کے ٹورنمنٹ یاسرگرمی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ حالات بہتر ہونے پر حکومتی ہدایت کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ سالہا سال میں پہلی بار ملک بڑے رمضان ٹورنمنٹ نہیں ہوں گے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ملک کے بڑے کرکٹرز جن میں کامران اکمل، عمر اکمل، وہاب ریاض، سرفراز احمد، محمد سمیع ،فواد عالم ،انور علی وغیرہ نمایاں ہیں انہیں ایک ماہ کے دوران تین سے پانچ لاکھ روپے کی آمدنی ہوتی تھی۔ ذرائع نے کہا ہے کہ دنیا میں ٹی 20 کرکٹ کا آغاز پہلی بار1978 میں کراچی میں ناظم آباد سوپر کپ سے ہوا تھا۔ اس ٹورنمنٹ کے پہلے فاتح کپتان اور سنچری بنانے والے شعیب حبیب ہیں۔