رمضان کی نمازیں بھی گھر میں پڑھئے :حکومت مہاراشٹرا

   

ممبئی ۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے جمعہ کو مسلمانوں سے اپیل کی کہ کورونا وائرس وباء کے تناظر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران جس طرح نمازیں گھروں میں ادا کی جارہی ہیں ، اس کو ماہ رمضان کے دوران برقرار رکھیں ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ رمضان کے دوران مساجد سے اذان ہوا کرے گی لیکن نماز کیلئے مساجد میں جمع مت ہو ۔ آپ نمازیں اپنے گھروں میں ادا کریں ۔ دریں اثناء ممبئی پولیس نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے وہ آنے والے دنوں میں ڈرونس کا استعمال کرے گی ۔ اگر لوگ عمارتوں کی چھتوں پر یا مساجد کے اطراف افطار کیلئے جمع ہوتے ہیں تو اس پر ڈرونس کے ذریعہ نظر رکھی جاسکے گی ۔