رمضان کے آغاز سے قبل حکومت مسلم برادری سے رجوع

   

Ferty9 Clinic

سماجی فاصلے کی پابندی اور گھروں میں ہی نمازیں ادا کرنے کی اپیل
حیدرآباد ۔ /22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رمضان المبارک کے آغاز سے قبل مرکزی حکومت ملک بھر میں مسلم برادری سے رجوع ہورہے ہے اور اپیل کی جارہی ہے کہ کورونا وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے سماجی فاصلہ کو بدستور برقرار رکھیں اور مساجد کے بجائے گھروں میں ہی نمازیں ادا کریں ۔ مرکز نے گزشتہ ہفتہ مختلف ریاستوں کے وقف بورڈس اور مسلم مذہبی قائدین سے بات چیت کی تھی ۔ ریاستوں کو بھی ایسی ہی ملاقاتیں کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں ۔ تلنگانہ میں گزشتہ ایک ماہ سے سخت لاک ڈاون جاری ہے اور اس میں دو دن قبل ہی /7 مئی تک توسیع کے ساتھ صبح 7 بجے تا 6 بجے شام کرفیو بھی نافذ بھی کیا گیا ہے اور رات کے اوقات بھی آمد و رفت پر سخت پابندی بدستور برقرار رہے گی ۔ شہر کے مسلم مذہبی قائدین نے بھی گھروں پر ہی نمازیں ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔