تہران ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ایران کے اعلیٰ رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک کے عوام سے اپیل کی ہیکہ ملک میں کوروناوائرس کی وباء کے باعث وہ رمضان کی عبادتوں کا گھروں میں رہ کر ہی اہتمام کریں۔ انہوں نے رمضان میں بڑے اجتماعات سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کا اس ماہ کے اواخر میں آغاز ہورہا ہے۔ اجتماعات کو نظرانداز کرتے ہوئے ہم عبادتوں کو چھوڑ نہیں سکتے۔ انسانی بنیادوں پر ہمیں اپنے گھروں میں عبادتوں کا اہتمام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایران میں 19 فروری کو کوروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد ملک میں اس وباء سے تاحال 4100 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 66 ہزار افراد متاثر ہیں۔