یروشلم :فلسطین کے شمال مغربی شہر رام اللہ میں حلیمش یہودی کالونی کے قریب فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجی کو گاڑی تلے کچل دیا۔ واقعے میں اسرائیلی فوج زخمی ہوگیا،جس کے بعد قابض فوج نے علاقے کو سیل کردیا اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے جزیرہ نما نقب کے اطرش گاؤں سے 16 شہریوں کو گرفتار کیا ، جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ قابض پولیس نے نقب کے علاقے میں ایک بڑے پیمانے پر گرفتاری مہم شروع کی ہے۔