حیدرآباد 24 نومبر (سیاست نیوز) ویملواڑہ کے رکن اسمبلی سی رمیش بابو کا ان کے حلقہ میں عوام نے پرتپاک استقبال کیا۔ رمیش بابو کی ہندوستانی شہریت مرکزی وزارت داخلہ نے ختم کردی تھی جس کے خلاف رمیش بابو کو تلنگانہ ہائی کورٹ سے عارضی راحت حاصل ہوئی۔ رمیش بابو نے صحیفہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ عوام کی خدمت کرنے کے لئے جرمنی سے ہندوستان واپس آئے ہیں۔