ممبئی ۔ کٹرینہ کیف نے سلمان خان کے علاوہ اپنے سابق محبوب رنبیرکپورکو شادی میں مدعو نہیں کیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ سلمان خان اور ان کے خاندان کے کسی بھی فرد کوکٹر ینہ کیف کی شادی میں مدعو نہیں کیاگیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کٹرینہ کیف اس بات پر یقین نہیں رکھتی ہیں کہ سابقہ دوستوں کو خاص دن مدعو کیا جائے۔کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ سابق بوائے فرینڈ رنبیرکپور بھی مہمانوں کی فہرست میں شامل نہیں ہوئے؟۔ کٹرینہ ویسے تو ایک مکمل پیشہ ورشخصیت ہیں اور انہوں نے اختلافات کے باوجود رنبیر کے ساتھ جگا جاسوس مکمل کیا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر بے شمار انٹرویوز کیے تھے۔