عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کئی دنوں سے اپنی ریلیشن شپ کو لے کر سرخیوں میں ہے دونوں کو اکثر پارٹی اور ایوارڈ تقاریب میں ساتھ دیکھا جاتا ہے حال ہی میں دونوں کی شادی کا فیک کارڈ بھی جم کر وائرل ہوا ہے لیکن اس بات پر جوڑے کے فائنس خوش ہیں کہ دونوں شادی کرسکتے ہیں۔ حالانکہ دونوں کی شادی پر ان کی جانب سے کوئی آفیشیل بیان نہیں آیا ہے لیکن دونوں کی شادی کی بات ٹھنڈی نہیں پڑی ہے۔ ایک خبر کی مانیں تو دونوں جلد شادی کرسکتے ہیں اور ایک رپورٹ کے مطابق نومبر میں شادی کرنے جارہے ہیں۔ جوڑے کی شادی میں صرف دو ہفتوں کا وقت باقی ہے یعنی دونوں جلد ہی شادی کے بندھ جائیں گے۔ خبر کے مطابق دونوں نے اپنی شادی کے لئے فرانس کا انتخاب کیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ دیپیکا، پرینکا اور انوشکا کی طرح سے ہی مشہور ڈیزائنر سبیاتانچی سے عالیہ اپنا شادی کا جوڑا منوا رہی ہیں۔ عالیہ اور رنبیر نے شیف ایتودالمیا سے کھانے کی بات چیت کرلی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ باقی ستاروں کی طرح یہ بھی شادی چھپا کر کریں گے حالانکہ ابھی اس بات پر آفیشیل مہر نہیں لگی ہے کہ دونوں دو ہفتوں میں دونوں شادی کریں گے یا نہیں فی الحال دونوں ان دنوں لندن میں ساتھ میں وقت ذار رہے ہیں۔