رنجن گو گوئی کے بعد جسٹس بوبڈے بنیں گے چیف جسٹس اف انڈیا، صدر جمہوریہ کی لگی مہر

,

   

جسٹس شرد اروند بوبڈے ہندوستان کی عدالت عظمیٰ کے اگلے چیف جسٹس مقرر ہوں گے۔ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے منگل کے روز ان کے تقرری پر اپنی مہر لگادی ہے ۔ وہ عدالت عظمی کے موجودہ چیف جسٹس رنجن گگوئی کے استعفیٰ کے بعد ان کی جگہ لیں گے۔ جسٹس بوبڈے 18 نومبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے اور وہ تقریباً 18 ماہ تک اس عہدے کو سنبھالے رہیں گے۔ موجودہ چیف جسٹس رنجن گگوئی کی مدت کار 17 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ انہوں نے دوسرے سینئر ترین جج جسٹس بوبڈے کو اپنا جانشین بنانے کی سفارش صدر جمہوریہ سے کی تھی۔

واضح رہے کہ جسٹس رنجن گگوئی ہندوستان کے 46 ویں چیف جسٹس ہیں۔ انہوں نے 3 اکتوبر 2018 کو یہ عظیم عہدہ سنبھالا تھا۔ جسٹس بوبڈے طویل عرصے سے چلنے والے ایودھیا اراضی تنازعہ کی سماعت کرنے والی پانچ ججوں کی آئینی بنچ کا حصہ ہیں۔ اس معاملے میں ابھی فیصلہ کا انتظار ہے۔

اپ کو بتادیں کہ موجودہ چیف جسٹس رنجن گگوئی نے صاف کردیا ہے کہ وہ اپنے استعفی سے قبل بابری مسجد کے تنازعہ کا فیصلہ سنایں گے، بابری مسجد کے معاملے سماعت 40 دنوں میں پوری ہوچکی ہے، اب چیف جسٹس اپنا فیصلہ سنایں گے۔