رنز بناتے ہیں تو آپ ٹیم میں موجود ہیں :بیرسٹو

   

لاڈرز۔انگلینڈ کے مڈل آرڈر بیٹسمین جونی بیرسٹو جنہوں نے ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں 57 رنز کے ساتھ اپنا فارم دکھایا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ وہ جب بھی موقع ملے ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنا پسند کرتے ہیں۔ رنز بنانے پر توجہ دیں گے۔ہندوستان کے خلاف جاری سیریز کے پہلے ٹسٹ میں ٹیم میں واپسی کرنے والے بیرسٹو نے تقریبا دو سال میں اپنی پہلی نصف ٹسٹ سنچری بنائی۔ انہوں نے کپتان جو روٹ کے ساتھ 121 رنز کی شاندار شراکت داری کی جس کی بدولت انگلینڈ 391 پر آل آؤٹ ہوکر پہلی اننگز میں ہندوستان پر 27 رنز کی برتری حاصل کرچکا ہے۔تیسرے دن کے کھیل کے بعد بیرسٹو نے کہا کہ اگر آپ کھیلنا چاہتے ہیں اور آپ کھیل رہے ہیں اور رنز بنا رہے ہیں تو آپ ٹیم میں رہیں گے۔بیرسٹو کی بیٹنگ لائن اپ مسلسل بدل رہی ہے اور اسی طرح ان کی وکٹ کیپنگ کا کردار بھی ہے۔ محدود اوور کے ماہر نے ماضی میں بھی ٹیم میں جگہ پانے کے لیے جدوجہد کی ہے۔بیرسٹو جہاں انگلش ٹیم کیلئے محدود اوورس کی کرکٹ میں پہلی پسند ہے لیکن ٹسٹ ٹیم میں وہ اپنی جگہ بنانے میں مصرو ف ہیں۔پہلے ٹسٹ میں وہ قابل ذکر اسکور نہیں کرسکے لیکن دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں انہوںنے نصف سنچری بناکر ٹیم میں اپنے مقام کو مستحکم کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے جبکہ ٹیم میں جوس بٹلر دوسرے وکٹ کیپر ہیں۔