رنویر سنگھ کو دہے کے سوپراسٹار کا ایوارڈ

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کو ‘سوپر اسٹار آف دی ڈیکیڈ’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔رنویر سنگھ کو دبئی میں فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں ‘سوپر اسٹار آف دی ڈیکیڈ’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔وہ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور اپنے جدوجہد کے دنوں کو یاد کرنے لگے ۔ جب وہ جدوجہد کر رہے تھے اور نہیں جانتے تھے کہ وہ اپنا خواب کیسے پورا کریں گے ۔’سوپر اسٹار آف دی ڈیکیڈ’ ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے اسٹیج پر جانے سے پہلے رنویر نے گووندا اور ہیما مالنی کے پاؤں چھو کر ان کر ان کا آشیرواد لیا۔