رنویر سنگھ کی فلم ’دھرندر ‘200 کروڑ کے کلب میں شامل

   

ممبئی، 12 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم ’دھرندھر‘ نے ہندستانی مارکیٹ میں سات دنوں کے اندر 207 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے ۔ فلم ’دھرندھر‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ اکشے کھنہ، سنجے دت، آر۔ مادھون اور ارجن رام پال نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ اس کی پروڈکشن جیوتی کشور دیس پانڈے اور لوکیش دھر نے کی ہے ۔ جیو اسٹوڈیوز کی پیشکش، بی62 اسٹوڈیوز کی پروڈکشن اور سارے گاما کے تعاون سے بنی فلم ’دھرندھر‘ ہندستان میں تقریباً 5 ہزار اسکرینز پر ریلیز کی گئی ہے ۔ فلم ’دھرندھر‘ کو ناقدین اور ناظرین سے زبردست پذیرائی ملی ہے، جس کا اثر فلم کی کمائی پر بھی صاف نظر آ رہا ہے ۔ باکس آفس پر اس فلم نے دھماکہ مچا دیا ہے ۔ ’دھورندھر‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں رنویر سنگھ اور اکشے کھنہ کے کردار کو خاص طور پر بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔ سکنیلک کی رپورٹ کے مطابق فلم دھرندھر ہندستانی مارکیٹ میں سات دنوں میں 207 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرچکی ہے ۔