رنویر کی فلم ’’جوش بھائی زور دار‘‘ کے پوسٹر کی ریلیز

   

بالی ووڈ ایکٹر رنویر سنگھ اپنی زبردست فلموں اور شاندار انداز کے لئے خوب جانے جاتے ہیں۔ ان کی اپ کمنگ فلم ’’جوش بھائی زور دار‘‘ کا پوسٹر ریلیز ہوا ہے جس میں انہیں پہچاننا مشکل ہو رہا ہے۔ اس فلم میں رنویر سنگھ گجراتی نوجوان کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ ویسے تو فلم کا پوسٹر کافی دلچسپ ہے لیکن حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ اس کے ریلیز ہوتے ہی ان کے فائنس نے پوسٹر میں ایک غلطی کو پکڑ لیا جو سوشیل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹوررہی ہیں۔ دراصل سوشیل میڈیا یوزر نے رنویر سنگھ کی اپ کمنگ فلم جوش بھائی زور دار کے پوسٹر کے ساتھ کنگنا رناوت کی فلم ’’تنو ویڈس منو ریٹرنس‘‘ کا بھی پوسٹر شیر کیا جو کافی حد تک ملتا جلتا تھا۔ رنویر کے پوسٹر میں بھی تنو ویڈس منو کے پوسٹر کی طرح بیک گراونڈ میں کچھ عورتیں گھونگھٹ میں کھڑی ہوئی ہیں ان دونوں فوٹوز کو شیر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر یوزر نے رنویر کی فلم کو لیکر نشانہ بنایا اور کہا آئیڈیا تو کہیں سے بھی آسکتا ہے بتادیں کہ رنویر سنگھ کی اپ کمنگ فلم ’’جوش بھائی زوردار‘‘ ان کی فلم 83 کے بعد ریلیز ہوگی۔ اس فلم کا ڈائرکشن دیویانگ ٹھکر نے کیا ہے اور اس کے پروڈیوسر منیش شرما ہیں ان کی یہ فلم کامیڈی ڈرامہ پر مبنی ہے۔