رنکو سنگھ کی رکن پارلیمنٹ پریا سے شادی کی تاریخ کا اعلان

   

نئی دہلی،یکم جون (آئی اے این ایس)۔ہندوستانی کرکٹر رنکو سنگھ اور رکن پارلیمنٹ پریا سروج ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ دونوں کی منگنی رواں سال کے آغاز میں ہوئی تھی اور اب دونوں جلد ہی ایک دوسرے کے ہونے والے ہیں۔ رنکو سنگھ اور پریا سروج جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ جوڑے کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور اب انگوٹھی کی تقریب اور شادی کی تاریخیں بھی طے ہوچکی ہیں۔ اس شاندار تقریب میں سیاستدان، فلمی ستارے اور صنعتکار شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق رنکو سنگھ اور ایم پی پریا سروج کی انگوٹھی کی تقریب 8 جون کو لکھنؤ کے ایک سیون اسٹار ہوٹل میں ہوگی، جب کہ شادی 18 نومبرکو وارانسی کے تاج ہوٹل میں ہوگی۔ جس میں ایک شاندار تقریب متوقع ہے۔ اس شادی میں کئی بڑے سیاستدان، فلمی ستارے اور صنعت کار شرکت کریں گے، جس کی وجہ سے یہ تقریب سرخیوں میں رہے گی۔ ایس پی ایم ایل اے کے قریبی لوگوں کے مطابق شادی روایتی رسم ورواج کے مطابق ہوگی۔