حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : رنگاریڈی ڈسٹرکٹ میں دو پولس مبصرین کی تعیناتی کے بعد الیکشن کمیشن نے ضلع کے آٹھ حلقوں میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کئے جارہے اقدامات کی نگرانی کے لیے عام مبصرین اور انتخابی مصارف مبصرین مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے عام مبصرین کے طور پر پانچ آئی اے ایس عہدیداروں اور انتخابی مصارف مبصرین کے طور پر چار آئی آر ایس عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا ۔ پانچ عام مبصرین میں ایل بی نگر اور مہیشورم حلقہ جات کے لیے رام کمار ، راجندر نگر اور سیری لنگم پلی کے لیے شلپا گپتا ، ابراہیم پٹنم کے لیے آر ایس نینما ، چیوڑلہ اور کلواکرتی کے لیے شلپا شرما اور شاد نگر کے لیے سی کرشنا راؤ شامل ہیں ۔ اسی طرح مصارف مبصرین میں پریہ رنجن سریواستو ، ابراہیم پٹنم اور ایل بی نگر ، ایس جناردھن سیری لنگم پلی اور چیوڑلہ ، شنکر گپتا ، راجندر نگر اور مہیشورم ، جب کہ ونود کمار اہیروار کلواکرتی اور شاد نگر کے امور کے نگراں ہوں گے ۔۔