رنگاریڈی ضلع کے اسمبلی حلقہ جات کیلئے مبصرین کے فون نمبرات کی اجرائی

   

حیدرآباد۔/14 نومبر، ( سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے اسمبلی حلقہ جات کی سطح پر آزادانہ و منصفانہ رائے دہی یقینی بنانے کیلئے جنرل آبزرورس ( مبصرین ) کا تقرر کرتے ہوئے ان کے ٹیلی فون نمبرات جاری کئے ہیں۔کمیشن کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور رائے دہندوں کو راغب کرنے کیلئے رقومات کی تقسیم جیسے معاملات میں مبصرین سے شکایت کی جاسکتی ہے۔ آئی اے ایس عہدیداروں کو ہر اسمبلی حلقہ کا مبصر مقرر کیا گیا۔ ضلع رنگاریڈی کے تمام اسمبلی حلقہ جات کے مبصرین کے ٹیلی فون نمبرات اس طرح ہیں۔ ابراہیم پٹنم کیلئے آر ایس نیناما آئی اے ایس 9030175777 ، ایل بی نگر اور مہیشورم ایم رام کمار آئی اے ایس 7842162999 ، راجندر نگر اور شیر لنگم پلی شلپا گپتا آئی اے ایس 7842404999 ، چیوڑلہ اور کلواکرتی شلپا شرما آئی اے ایس 9030181777 ، شاد نگر چندرکانت کرشنا راؤ آئی اے ایس 7842174999 ، پولیس کے مبصرین کے فون نمبرات حسب ذیل ہیں۔ ابراہیم پٹنم، ایل بی نگر، مہیشورم، راجندر نگر حلقہ جات کیلئے یو کمار نسکر آئی پی ایس 7842454999 ، شیر لنگم پلی، چیوڑلہ، کلواکرتی اور شاد نگر کیلئے اجیت سنگھ یادو آئی پی ایس7842173999 ۔ انتخابی اخراجات سے متعلق مبصرین میں ایل بی نگر اور ابراہیم پٹنم کیلئے پریہ رنجن سریواستو 9030138777 ، شیر لنگم پلی اور چیوڑلہ کیلئے ایس جناردھن 9030162777 ، مہیشورم اور راجندر نگر کیلئے شنکر گپتا 9030150777 ، کلواکرتی اور شاد نگر کیلئے ونود کمار 9030161777 ۔