نلاملاریڈی کے خلاف کارروائی، علاقہ میں کشیدگی
حیدرآباد ۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) حیڈرا نے ضلع رنگاریڈی کے پوچارم میونسپلٹی کے علاقہ دیویانگر لے آوٹ میں غیرقانونی کمپاؤنڈ وال کو منہدم کردیا۔ کمپاؤنڈوال کئی کالونیوں کیلئے رسائی کو روک رہی تھی۔ پلاٹ اونرز کی شکایت کے بعد حیڈرا کی جانب سے نلاملاریڈی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انجام دی گئی۔ پلاٹ اونرز نے شکایت میں کہا تھا کہ دیویا نگر لے آوٹ کے اردگرد ایک کمپاونڈ وال تعمیر کیا تھا اور ساتھ ہی گیٹ نصب کرکے دوسرے مکینوں کو داخلہ سے روکا جارہا تھا۔ حیڈرا نے بتایا کہ دیویا لے آوٹ تقریباً 200 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے جس میں 2,218 پلاٹس قائم ہیں جس میں 30 فیصد پلاٹس نلاملاریڈی کے ہیں۔ متعدد شکایتیں وصول ہونے کے بعد 8 جنوری کو حیڈرا کمشنر رنگناتھ نے مقام کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر قریبی کالونیوں کے مکینوں نے الزام لگایا تھا کہ سڑکیں کمپاونڈ وال کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں جس سے مقامی افراد کو مشکلات پیش آرہی ہے۔ کمپاونڈ وال کی وجہ سے ان کے پلاٹس کو فروخت کرنے میں دشواری آرہی ہے۔ کمپاونڈ وال اور گیٹ کی وجہ سے مالکین کی رسائی محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ مکینوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ہم کو پلاٹس کی خریدی کرنا یا فروخت کرنا ہو تو ملاریڈی سے اجازت لینی پڑرہی تھی۔ دونوں فریقین کو سننے کے بعد کمشنر نے کمپاونڈ وال کی تعمیر کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے منہدم کرنے کی ہدایت دی۔ش