حیدرآباد۔ کورونا کی دوسری لہر کے دوران میڈیکل اسٹوڈنٹس کے متاثر ہونے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ رنگاریڈی میں واقع تین خانگی میڈیکل کالجس کے فرسٹ اور سیکنڈ ایئر سے تعلق رکھنے والے تقریباً30 طلباء کو کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد گھر جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دیگر 2 خانگی میڈیکل کالجس میں بھی طلباء کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ طلباء کا کورونا ٹسٹ کیا جارہا ہے تاکہ مزید کیسس کا پتہ چلایا جاسکے۔