حیدرآباد۔ رنگا ریڈی ایریا ہاسپٹل گچی باولی سے کووی شیلڈ کورونا ویکسین کے 50 ویالس ( خوراک ) غائب ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے بموجب حال میں دواخانہ میں انٹرنل آڈٹ کی گئی جس میں حکام کو پتہ چلا کہ دواخانہ سے اس ویکسین کے 50 ویالس غائب ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ان ویالس کی مدد سے 500 افراد کو ٹیکہ دیا جاسکتا تھا ۔ آڈٹ عملہ نے ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر دشرت کو یہ اطلاع دی اور پولیس میں بھی شکایت درج کروادی گئی ہے ۔ ڈاکٹر دشرت نے اس واقعہ کی انٹرنل تحقیقات کا بھی اعلان کردیا ہے ۔ گچی باولی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔