پرجا وانی کے تحت 229 درخواستوں کا حصول
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) مہاتما جیوتی با پھولے پرجا بھون میں آج پرجا وانی پروگرام کے تحت جملہ 229 درخواستیں موصول ہوئیں۔ پرجا وانی کے انچارج اور نائب صدرنشین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جی چنا ریڈی اور نوڈل آفیسر دیویا دیو راجن نے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل کی سماعت کی اور ان کی نمائندگیوں کو قبول کیا۔ محکمہ پنچایت راج و دیہی ترقی سے متعلق 64 درخواستیں داخل کی گئیں۔ ریونیو 54 ، اندراماں ہاؤزنگ 46 ، ہوم ڈپارٹمنٹ 14 اور پرواسی پرجا وانی کے تحت دو درخواستیں موصول ہوئیں۔ دیگر محکمہ جات کی 49 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اسی دوران رنگا ریڈی ضلع میں 1087 افراد کو ڈبل بیڈروم مکانات کی منظوری عمل میں آئی ہے۔ استفادہ کنندگان نے آج پرجا بھون پہنچ کر چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔ حکومت نے دو دن قبل مکانات کے الاٹمنٹ کے لیٹرس جاری کیا ہے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت پر غریب خاندانوں میں مکانات کی منظوری عمل میں آئی۔ رنگا ریڈی ضلع کے مختلف منڈلوں میں یہ مکانات منظور کئے گئے۔ استفادہ کنندگان نے پرجا بھون پہنچ کر ڈاکٹر چنا ریڈی سے ملاقات کی اور مکانات کے الاٹمنٹ پر اظہار تشکر کیا۔1