پڈوچیری : اے آئی این آر سی لیڈر این رنگاسامی کو آج یہاں چیف منسٹر پڈوچیری کی حیثیت سے راج نواس میں منعقدہ مختصر تقریب میں حلف دلایا گیا ۔ وہ ایسی مخلوط حکومت کی قیادت کریں گے جس کی کابینہ میں بی جے پی ارکان شامل رہیں گے ۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ اور بی جے پی لیڈر کشن ریڈی نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی ۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی اور اے آئی این آر سی دونوں کے تین تین وزراء ہوں گے جنہیں آئندہ چند دنوں میں حلف دلایا جائے گا ۔