تلنگانہ کی ترقی کیلئے نیک تمنائیں، کانگریس حلقہ انچارج وی راجندر راؤ کا بیان
گمبھی راوپیٹ؍ سرسلہ۔ 14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی کریم نگر پارلیمانی حلقے کے انچارج ویلیچالہ راجندر راؤ نے دعا کی کہ ہولی کا یہ تہوار تمام لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں بھر دے۔ جمعہ کے روز ہولی کے موقع پر راجندر راؤ نے کانگریس قائدین ، عوامی نمائندوں، کارکنوں اور تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ رنگوں کا تہوار محبت، خلوص اور بھائی چارے کی علامت ہے اور سب کی زندگیوں میں خوشیاں لانے والا ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس تہوار کو جوش و خروش کے ساتھ منائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تہوار تمام مذاہب اور برادریوں کے لوگ مل کر مناتے ہیں، جو قومی یکجہتی بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے۔ عوامی حکومت تمام طبقات کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے خصوصی کوششیں کر رہی ہے۔ آنے والے وقت میں تلنگانہ ریاست ملک میں مزید ترقی کرے گی اور ایک مثالی ریاست کے طور پر پہچانی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہولی بہار کے موسم کی آمد کا پیغام دیتی ہے، اور ملک بھر کے لوگ اسے جوش و خروش اور خوشی کے ساتھ مناتے ہیں۔ ہولی خوشیوں کا ایسا تہوار ہے جہاں قوسِ قزح کے رنگ گھروں میں بہار لے آتے ہیں۔ ویلیچال راجندر راؤ نے عوام سے گزارش کی کہ وہ ہولی کو قدرتی اور روایتی رنگوں کے ساتھ منائیں۔