حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش کے ضلع وشاکھا پٹنم میں رنگین پتھروں کے لیے غیر قانونی طور پر کھدوائی کرنے والے چھ افراد کو محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ گرفتار افراد کے قبضہ سے دو کروبارس ، چند چھلنیاں ( فلٹر کرنے کی ) اور 21 رنگین پتھر (نگینے ) وزنی 7.6 گرام ضبط کرلیے گئے ۔ علاوہ ازیں دیسی ساختہ اسلحہ و دیگر اشیاء بھی ضبط کی گئیں ۔۔