برلن: کیوبا میں پائے جانے والے ایک رنگین گھونگھے کو موجودہ سال خوبصورت تین صدفیہ (مولسک) قرار دیا گیا ہے۔ آن لائن ووٹنگ میں اس گھونگھے کو 10 ہزار ووٹ ملے ہیں جبکہ مجموعی ووٹوں کی تعداد 16 ہزار سے کچھ زیادہ تھی۔جرمن تحقیقی ادارے ’سینکنبرگ‘ نے اس فیصلے کا اعلان اپنی پریس ریلیز کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ صدفیوں (molluscs) کے اس عالمی مقابلہ حسن میں ابتدائی طور پر 50 انواع منتخب کی گئی جن میں سے صرف 5 کا انتخاب آخری اور فیصلہ کن مرحلے کیلئے ہوا۔اس کے بعد ان پانچوں صدفیوں کی تصویریں اس ادارے کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئیں۔ سائنسی ماہرین اور عام صارفین سے کہا گیا کہ وہ ان میں سے خوبصورت ترین صدفیے کا فیصلہ کریں۔