لاہور: بابر اعظم رواں سال اب تک 26 اننگ میں 52.73 کی اوسط سے 1002 رنز بنا چکے ہیں، انہوں نے یہ رنز 135.04 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیے ہیں۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر ہندوستانی بلے باز کے لوکیش راہل کا ہے، جنہوں نے رواں سال اب تک 21 اننگ میں 55.16 کی اوسط اور 134 کے اسٹرائیک ریٹ سے 993 رنز بنا رکھے ہیں۔ پاکستان کے وائٹ بال کپتان بابراعظم رواں سال ٹی-20 کرکٹ میں 1000 رن اسکور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی-20 کے دوران رواں سال ٹی-20 فارمیٹ میں اپنے 1000 رنز مکمل کئے، بابر اعظم رواں سال اب تک 26 اننگ میں 52.73 کی اوسط سے 1002 رنز بنا چکے ہیں، انہوں نے یہ رنز 135.04 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیے ہیں۔ فہرست میں دوسرا نمبر ہندوستانی بلے باز کے لوکیش راہل کا ہے، جنہوں نے رواں سال اب تک 21 اننگ میں 55.16 کی اوسط اور 134 کے اسٹرائیک ریٹ سے 993 رنز بنا رکھے ہیں۔