رواں سال کا پہلا سورج گہن 30 اپریل کو ہو گا

   

دبئی : رواں سال 2022 کا پہلا سورج گہن 30 اپریل کو متوقع ہے۔یہ سورج گہن جزوی نوعیت کا ہو گا جو براعظم انٹارکٹیکا، لاطینی امریکہ کے جنوبی حصے، بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں دیکھا جا سکے گا۔گرینچ کے وقت کے مطابق سورج گہن کا آغاز شام 6:45پر ہو گا۔ رات 8:41 پر یہ انتہائی درجے پر ہو گا اور رات 10:37پر یہ گہن اختتام پذیر ہو جائے گا۔ مذکورہ گہن میں چاند انتہائی درجے میں سورج کے 54% حصے کو چھپا لے گا۔رواں سال کا دوسرا سورج گہن 25 اکتوبر کو ہو گا۔