رواں سال 16.7لاکھ حجاج کی خدمت کیلئے4.2 لاکھ افراد تعینات ہوئے : سعودی ادارہ شماریات

   

مکہ مکرمہ ، 11 جون (یو این آئی)سعودی عرب میں عمومی ادارہ شماریات (جنرل اتھارٹی فار اسٹیٹ اسٹکس) نے منگل کے روز اعلان کیا کہ حج 1446ھ / 2025ء کے دوران حجاج کی خدمت کیلئے سرکاری و نجی شعبوں سمیت سیکیورٹی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 70 رہی۔ ان افراد نے کُل 16 لاکھ 73 ہزار 230 مرد و خواتین حجاج کی خدمت انجام دی۔