روبینہ جلالی افغانستان ایتھلیٹک فیڈریشن کی صدر منتخب

,

   

کابل ۔13 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان نے سابق خاتون ایتھلیٹ روبینہ جلالی کو قومی ایتھلیٹک فیڈریشن کا نیا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ چار برس تک اس اہم عہدے پر فائز رہیں گی۔روبینہ جلالی ایسی واحد افغان خاتون ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے اولمپک مقابلوں میں شورش زدہ ملک افغانستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے2004 اور2008 کے اولمپک مقابلوں میں شرکت کر کے اپنے ملک کے لیے ایک تاریخ رقم کی تھی۔ ایتھنز اور بیجنگ میں منعقدہ ان کھیلوں میں سو میٹر کی دوڑ میں اگرچہ وہ آخری نمبروں پر ہی رہیں تھیں لیکن مقابلوں میں ان کی شرکت ہی اہم خبر بن گئی تھی۔ اپنے انتخاب کے بعد روبینہ جلالی نے کہا کہ وہ اس ادارے کو اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق چلانے کی کوشش کریں گی۔