اقوام متحدہ، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اقوام متحدہ کے 74ویں سیشن میں حصہ لینے کیلئے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کو ویزا جاری کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان الیرز مریاسفی نے جمعرات کو بتایا کہ امریکی افسران نے اقوام متحدہ کے 74ویں سیشن میں حصہ لینے کیلئے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو ویزا جاری کیا ہے ۔
