روحانی اور فلسفیانہ روایات کو آگے بڑھانا ہماری ذمہ داری ہے

   

ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ سے وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہیکہ جب پوری دنیا کے لوگ آج ہندوستانی روحانیت اور فلسفے کے بارے میں اتنا سوچتے ہیں تو ان عظیم روایات کو آگے بڑھانا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی ان روایات کو آگے لے کر جائیں۔اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں جنم اشٹمی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے مودی نے کہا جنم اشٹمی کے اس تہوار کا مطلب بھگوان شری کرشن کی پیدائش کا تہوار ہے ۔ ہم بھگوان کے تمام شکلوں سے واقف ہیں ، نٹ گھٹ کنہیا سے لے کر وہ جو عالمگیر شکل اختیار کرنے والے کرشن تک، فنون ہو، خوبصورتی ہو یا ملاحت ہو کہاں کہاں کرشن ہے ۔انہوں نے کہاجو بے وقت ہے اسے چھوڑنا ہی ہے لیکن جو بے اسے آگے بڑھانا ہے۔ آئیے ہم اپنے تہوار منائیں ، اس کی سائنس کو سمجھیں ، اس کے پیچھے کے معنی کو سمجھیں۔ ہر تہوار میں کچھ پیغام ہوتا ہے ، کچھ رسم ہوتی ہے ۔ ہمیں اسے جاننا ہے ، اسے زندہ رکھنا ہے اور اسے آنے والی نسلوں کے لیے میراث کے طور پر منتقل کرنا ہے ۔