روحانی گرو کے 40ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے، 500کروڑ روپے کی غیر معلنہ املاک کا انکشاف

,

   

نئی دہلی: محکمہ انکم ٹیکس نے تامل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش او رتلنگانہ میں ایک مبینہ روحانی گرو کی جانب سے ویلنس کا پروگرام چلانے والے اداروں اور کمپنیوں کے 40مقامات پرچھاپہ ماری کی ہے جن میں اس گروپ کے500کروڑ روپے کی غیر معلنہ جائیداد کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ ٹیکس نے اپنے ایک پریس نو ٹ میں یہ بات بتائی۔ پریس نوٹ کے مطابق 16اکٹوبر کو گروپ کے 40احاطوں پر چھاپہ مارا گیا جو تین دن جاری رہا۔اس کارروائی کے دوران نقد رقم کے ساتھ ساتھ 25لاکھ امریکی ڈالر جو تقریبا 18کروڑ روپے ہوتے ہیں برآمد کرلئے گئے ہیں۔26کروڑ روپے مالیتی کے تقریبا88کیلوگرام سونے چاندی کے زیورات اور 93کروڑ روپے کی جائیداد شامل ہیں۔

Photos: Twitter

اس دوران پتہ چلا کہ ہندوستان کے ساتھ ساتھ چین، امریکہ، سنگاپوراور یو اے ای جیسے بڑے ملکوں میں سرمایہ کاری بھی کی گئی ہے۔ مبینہ روحانی گرو نے 1980ء میں یکسوئی کے فلسفہ کے ساتھ اس گروپ کوقائم کیا گیا تھا جو اب کاروباری شعبہ میں قدم رکھ چکا ہے۔محکمہ انکم ٹیکس نے چینائی، حیدرآباد، بنگلور کے علاوہ دیگر مقامات پر چھاپہ میں مارے ہیں۔