روزانہ کم از کم 8 گلاس پانی پینے پر زور

   

جسم میں پانی کی کمی کے خلاف ڈاکٹرس کا انتباہ ، میڈیا ورکشاپ سے خطاب
حیدرآباد ۔26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ممتاز ڈاکٹرس نے جسم میں پانی کی کمی کے خلاف انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ گردے کے مریضوں میں سالانہ 10 تا 15 فیصد اضافہ کو اس سے منسوب کیا جاتا ہے ۔ یہاں ایک میڈیا ورکشاپ سے مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر سی سریش کمار سابق پروفیسر ہیڈ پیڈیٹرکس گاندھی میڈیکل کالج ، ڈاکٹر این ایل سریدھر پروفیسر اپولو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس اینڈ ریسرچ سنٹر حیدرآباد نے روزانہ کم از کم 8 گلاس پانی پینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند اشخاص ایک دن ( 24 گھنٹوں ) میں چھ مرتبہ پیشاب کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جسم میں پانی کی کمی سے مسائل پیدا ہوتے ہیں اس سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ جسم میں پانی کی کمی کا پتہ چلانا بہت اہم ہوتا ہے کیوں کہ یہ مسئلہ شدید ہونے تک اس کا پتہ نہیں چلایا جاسکتا ہے ۔ ڈی ہائیڈریشن کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے صرف پانی کافی نہیں ہوتا بلکہ اس میں الیکٹر لایٹس کی کمی ہوتی ہے اس لیے متوازن سیال مادے کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ان ڈاکٹرس نے جسم میں پانی کی کمی کے باعث ہونے والے مسائل اس کے علاج اور احتیاطی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔۔